
پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحہ ڈیلرریڈار پر
شیئر کریں
لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پرائس لسٹ آویزاں کرنا ضروری ہے
عمل درآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کردی جائیں گی، اسٹنٹ ڈائریکٹر
سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کراچی سمیت صوبہ بھر کے اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیااسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی نے ہدایت جاری کی کہ اسلحہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں اس کی لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے ۔۔ صوبے میں اسلحہ ڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرر اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنا پڑے گی۔۔ عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور دکانیں سیل ہوں گی۔ محکمہ بیورو آف سپلائی نے اسلحہ ڈیلرز کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے سیکشن 26 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کنزیومر کورٹ میں شکایت جمع کروادی جس پر عدالت نے سماعت کیلئے تیرہ مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔