میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان ٹی 20 سیریز کب ہو گی، نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا

پاک افغان ٹی 20 سیریز کب ہو گی، نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٓ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں سال مارچ کے آخر میں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے پر متبادل مصروفیت کے طور پر سیریز شیڈول کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) ریونیو میں برابر حصہ دینا خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ ماہ جنوری میں افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے انکار پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نوین الحق نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ادھوری چھوڑی دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں