کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں،آرمی چیف
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈائون کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ا گیا ہے ، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ۔