میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس مچھلی منڈی بن گیا

قومی اسمبلی اجلاس مچھلی منڈی بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اوراسپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو کر سیٹیاں اور ڈیسک بجاتے اور مہنگائی کیخلاف بینرز لہراتے رہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اجلاس میں وفقہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این آراو لینے کیلیے تمام حربے آزما رہی ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے این آراو نہیں ملے گا، چوروں کا سرغنہ خود لندن چلا گیا، ارکان کو یہاں چھوڑ گیا، لیگی خواتین ارکان نے آئین کی کتاب کو ڈیسک بجانے کیلیے استعمال کیا، کتاب کو ڈیسک بجانے کیلیے استعمال کرنا آئین کی توہین ہے۔مراد سعید کا کہنا ہے تھا کہ استعفوں پر یہ وزیراعظم کو ڈیڈ لائن دیتے رہے ہیں، یہ چور آج بھی این آر او کیلئے گھوم رہے ہیں، کہتے تھے استعفے منہ پر دے ماریں گے، چوروں کو عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کو بھی غصہ آگیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے گرما گرمی ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کیلیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کی ترمیم کے پیچھے وجہ ہے ،یہ دوغلے ہیں جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسمبلی میں یکطرفہ بحث قابل قبول نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں