میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا انتظامیہ کی پکڑ سے دور

گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا انتظامیہ کی پکڑ سے دور

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید جیسے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر آزاد
بیٹر سہراب کے ہاتھوں لاکھوں ہفتے کے عوض ایس ایچ او عزیزآباد کا ڈیلروں کے خلاف کارروائی سے گریز

(رپورٹ؍ ایم جے کے)گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا انتظامیہ کی پکڑ سے دور، طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید جیسے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر آزاد، بیٹر سہراب کے ہاتھوں لاکھوں روپے ہفتے کے عوض ایس ایچ او عزیزآباد کا ان ڈیلروں کے خلاف کارروائی سے گریز۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ عزیزآباد کی حدود میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف دکھاوے کی کارروائیاں کی جاری ہیں پر ان کارروائیوں سے چھوٹے گٹکا ماوا فروش پکڑے جا رہے ہیں جو کہ بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے لیے ہی کام کرتے ہیں انہی کے کیبنوں پر 1000 یا 1500 روزانہ کی دیہاڑی پر، ان کارروائیوں سے تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دیگر شامل ہیں جب کہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور اس کا خاص کرندہ جنید اور دیگر بھی آزاد ہیں، وجہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کا ان تمام گٹکا ماوا ڈیلروں سے ہفتہ لاکھوں روپے لیے جارہے ہیں کارروائی نہ کرنے کی غرض سے، تھانہ ذرائع کے مطابق یہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد کے 15 سے 16 جگہوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ تین لاکھ روپے دیتا ہے جبکہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ علاقہ عزیزآباد کے 10 سے 12 جگہوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں دو لاکھ روپے تھانہ عزیزآباد بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو دیتا ہے اس کے علاوہ یہ دونوں سماج دشمن عناصر دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور ضمیر فروشوں کو بھی ہفتہ پہنچاتے ہیں، محکمہ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کرپشن پر شوکاز نوٹس بھی مل چکا ہے اور ان دونوں کا نام اسپیشل برانچ کی کرپٹ پولیس اہلکاروں کی مرتب کردہ رپورٹ میں بھی شامل ہیں، علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں دسمبر 2025 میں تھانہ عزیزآباد نے 3 گٹکا ماوا فروشوں کو کیبن پر سے گرفتار کیا، دو گٹکا ماوا فروش جو طاہر عرف بوبی کے لیے کام کرتے ہیں اور دوسرا گٹکا ماوا فروش عمیر عرف ببلو کے لیے کام کرتا ہے جن پر کچھ گٹکا ماوا کی پوڑیاں ڈال کر دکھاوے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئ، پر افسوس کہ ایس ایس پی سینٹرل کو تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر نظر نہیں آرہے اور نہ ہی ایس ایچ او عزیزآباد اور اس کا خاص بیٹر لاکھوں روپے ان گٹکا ماوا ڈیلروں سے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے مسلسل ثبوتوں (ویڈیو، تصاویر) کے ساتھ علاقہ عزیزآباد کی خبریں بھی شائع کی جارہی ہیں اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے پر ان بڑے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کارروائی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں