میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ،آغا سہیل پٹھان پھر چیئرمین کے عہدے سے فارغ

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ،آغا سہیل پٹھان پھر چیئرمین کے عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ہائی کورٹ نے آغا سہیل کو ایک بار پھر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے فارغ کردیا، چیئرمین پرویز احمد بلوچ نے تقرری کو چیلنج کیا تھا، 19 مارچ کو بھی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر آغا سہیل کو ہٹایا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی نے ایک بار پھر آغا سہیل کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز احمد بلوچ نے اپنے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو کے معرفت سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکریٹری سندھ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے پٹیشن داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ کابینہ نے 19 مئی کو اسے ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکشن 4 کے تحت تین سال کیلئے مقرر کیا تھا، یکم جنوری کو چیف سیکریٹری سندھ نے کابینہ کی منظوری اور سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آغا سہیل احمد پٹھان کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن نکالا، مقرری سندھ کابینہ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آغا سہیل پٹھان کی بطور چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ واضع رہے کہ 3 مارچ کو بھی سندھ ہائی کورٹ نے پروفیسر یعقوب چانڈیو کی توہین عدالت کی درخواست پر آغا سہیل پٹھان کو ہٹانے کا حکم دیا تھا اور 19 مارچ کو سندھ حکومت نے آغا سہیل کو ہٹا کر سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو کی بطور چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں