میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ,خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ,خواجہ آصف

Author One
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی ایسا شو ہوگا۔

زرائع کے مطابق 24 نومبر کا احتجاج 9 مئی ٹو تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی-

خواجہ آصف نے زور دیا کہ ”فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں“

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق انہیں سزائیں ملنی چاہئیں اور عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”پی ٹی آئی والے آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔“


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں