فلڈ زون میں عارف بلڈر کی غیرقانونی اسکیمیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا اسسٹنٹ کمشنر کو خط
شیئر کریں
فلڈ زون میں عارف بلڈر کی غیرقانونی اسکیمیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو لیٹر جاری کردیا، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی شکایات پر غیرقانونی اسکیموں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے، لیٹر، المدینہ سٹی، کوہسار گرین سٹی، الرحیم سٹی اور شاھ لطیف ریزڈنسی کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اسسٹنٹ کمشنر کو احکامات، تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کچے میں محکمہ آبپاشی کے زمینوں پر عارف بلڈرز کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ر باقر مقبول کی جانب سے عوامی شکایات پر منہدم کرنے کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر کو لیٹر جاری کرتے ہوئے فلڈ زون میں واقع غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو لیٹر لکھتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی شکایات پر فلڈ زون میں عارف بلڈر کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے اور چار اسکیموں کی این او سیز ادارہ ترقیات حیدرآباد کا شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ منسوخ کر چکا ہے، عارف بلڈرز کی المدینہ، الرحیم سٹی، کوہسار گرین سٹی اور شاہ لطیف ریزڈنسی (غوثیہ ٹاؤن) کے موجودہ اسٹیٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد مذکورہ چارون اسکیموں میں کروڑوں روپے لگانے والے الاٹیز پریشانی کا شکار ہیں جبکہ عارف میمن کارروائی روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے، واضع رہے کہ عارف بلڈر حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو اربوں روپے کا ٹیکا لگا چکا ہے۔