میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکرز کنونشن کا انعقاد، شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے 21قائدین پر مقدمہ درج

ورکرز کنونشن کا انعقاد، شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے 21قائدین پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوابی میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز منعقدہ ورکرز کنوینشن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں درج کی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطا اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں