جنونی ہندئوں نے مسلمانوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا
ویب ڈیسک
هفته, ۴ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارتی ریاست ہریانہ میں جنونی ہندوئوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی جمعوں کی طرح اس بار بھی پولیس کی موجودگی کے باوجود ہریانہ کے گڑ گائوں میں انتہا پسند ہندئوں نے مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔جنونی ہندوئوں نے پہلے تو جگہ کی کمی کا بہانہ بناتے ہوئے رات گئے ہی ٹرک میدان میں کھڑے کر دیئے اور بعد میں مشتعل ہجوم جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جمع ہوئے۔ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود 150 سے زائد نمازی جمع ہوگئے اور نماز ادا کرنی چاہی تاہم مشتعل ہجوم نے نعرے بازی شروع کردی جس پر پولیس نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے 6 شرپسندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔