میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم ثقافت ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹوپی، اجرک کی بہار، تقریب و ریلیاں

یوم ثقافت ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹوپی، اجرک کی بہار، تقریب و ریلیاں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/ حیدر آباد/ سکھر/ نوابشاہ/ میرپور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بھر میں اتوار کو سندھ کا ثقافتی دن(سندھی ٹوپی، اجرک )بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس موقع پر کراچی میں بھی مختلف سیاسی و سماجی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جلسے جلوس اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ ٹوپی اور اجرک ڈے کے موقع پر نوجوان بچے، خواتین اور بزرگ سندھی ٹوپی اور اجر ک پہنے کر ثقافت کے رنگ نمایاں کیے اور کراچی پریس کلب کے باہر اس سلسلے میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل اور دیگر نکالی گئی ریلیوں نے شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے باہر گلوکاروں ، فنکاروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ سندھی لوک فنکاروں نے گیت پیش کیے، خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے ثقافتی رقص کرکے اپنی دھرتی سے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے کلچر کو اجاگر کیا جائے۔ علاوہ ازیں سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ جرنلسٹس کونسل کی جانب سے کراچی میں تقریب کاانعقادکیا گیا۔ تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ نامور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی،نامور گلوکاروںاحمد مغل، ارشد محمود اور دیگر نے مختلف گیت پیش کرکے سندھ کے صوفیانہ اور ثقافتی کلچرز کو نمایاں کیا۔نیشنل میوزیم کراچی میں منعقدہ ثقافتی تقریب میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ،فنکشنل مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم،پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب،اشفاق منگی،مسلم لیگ( ن) کے رہنما ڈاکٹر شام سندر،کھیل داس کوہستانی،اے جے پی رہنما حریف چانڈیو،تحریک انصاف کی خاتون رہنما دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی تہذیب ہزاروں سال قدیم اور خوشحال رہی ہے۔سندھ کی ثقافت امن محبت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہے۔گورنرسندھ محمد زبیر نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم و علاقہ کی پہچان ہوتی ہے، سندھ کی ثقافتی پہچان سندھی ٹوپی او ر اجرک ہے صدیوں پرانی ثقافت کے حامل صوبہ کے لوگ امن پسند ہیں۔ علاوہ ازیں حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص، نوابشاہ سکھر ودیگر شہروں میں سماجی سیاسی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کے شرکاء نے کندھوں پر سندھی اجرک اور سر پر سندھی ٹوپیاں پہن رکھی تھیںاور شرکاء ریلی سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے۔ ریلیوں میں شریک چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی سندھی لباس پہنے ٹوپی اجرک اوڑھے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ کے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کلچر ڈے پر سندھ کی عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ثقافتی اعتبار سے آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ صدیوں سے چلی آرہی سندھی ثقافت کو سندھ دھرتی سے پیار کرنے والے شہری ہر سال جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں ۔ یہ باتیں سکھر ڈویژن میں سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں