میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرنگوں سے حملے، حماس نے اسرائیلی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا

سرنگوں سے حملے، حماس نے اسرائیلی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ پر مسلسل بارود کی برسات۔ اسرائیل نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کر دیں۔۔ جبالیہ کے بعد البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔مزید کئی فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ القدس اسپتال کے قریب بھی حملے کئے گئے۔ عمارتوں کے ملبے کے ڈھیر میں 2ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔ بچوں کی لاشیں نہ ملنے پر والدین کی آہ و بکا جاری ہے۔ 28 روز سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہیجن میں چار ہزار کے قریب بچے بھی شامل ہیں اسرائیل نے زمینی کارروائی کے دوران غزہ کا مکمل محاصرہ کر لیا۔ قابض افواج کا غزہ کی گلیوں میں گشت۔ غزہ کے ساتھ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر زمین تنگ کر دی گئی۔ مختلف علاقوں میں مزید نو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ صہیونی افواج کا لبنان سرحد پر حزب اللہ کے کارکنوں کو بھی شہید کرنے کا دعوی۔ سی این این کے مطابق اسرائیل سے لڑنے کے لئے شام۔ حزب اللہ کو روسی ساختہ میزائل دفاعی سسٹم فراہم کرے گا ۔ ادھر حماس اور حزب اللہ نے بھی صہیونی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ حماس فائٹرز نے مزید چھ اسرائیلی ٹینک اور دو بکتر بندگاڑیاں تباہ کر دیں۔ سرنگوں سے نکل کر کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے اپنے مزید چار فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ اب تک 335 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں