میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مرکزی ملزم منشیات کا عادی نکلا

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مرکزی ملزم منشیات کا عادی نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جرم میں گرفتار ملزم نویدسے تفتیش کے بعد اہم حقائق سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس کے بیان پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔ ملزم نوید کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا جس میں ملزم نے بتایا کہ اس نے پستول کے ساتھ 26 گولیاں بیس ہزار روپے میں وزیر آباد سے خریدیں، خریداری وقاص نامی شخص کے ریفرنس سے کی، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جا سکتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد مزید حقایق سامنے آئیں گے۔ادھرملزم کی نشاندہی پرپولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزم نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں