میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ڈاکٹر ارشاد میمن ڈی جی کے عہدہ پر براجمان

محکمہ صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ڈاکٹر ارشاد میمن ڈی جی کے عہدہ پر براجمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت کی پشت پناہی، جونیئر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ہٹایا نا جا سکا، گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جی کے عہدے پر بٹھایا گیا تھا، 10 سے زائد گریڈ 20 کے افسران جونیئر افسر کے نیچے کام کرنے پر مجبور، افسران میں بے چینی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے اہم عہدے ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ کے عہدے پر براجمان جونیئر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو عہدے سے ہٹایا نہ جا سکا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت کی پشت پناہی کے باعث ڈی جی ہیلتھ کو ابھی تک ہٹایا نہ جا سکا ہے ، سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 6 مہینے قبل گریڈ 20 کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین میمن کو ہٹا کر گریڈ 19 کے موسٹ جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، لیکن محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت ڈی جی کو ہٹانے میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر ارشاد میمن کے ماتحت گریڈ ریکارڈ 20 کے 10 سے زائد سینئر افسر کام کر رہے ہیں جس کے باعث افسران میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں