میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں اپنے کام  میں مداخلت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

میں اپنے کام میں مداخلت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نامور رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمرنے کہا ہے کہ میں اپنے لکھے ہوئے کی حفاظت کرتا ہوں تو لوگ مجھے بدلحاظ سمجھتے ہیں ،لیکن کوئی کیا کہتا اور سوچتا ہے مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ،میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو تنقید نہیں بلکہ حسد اور مجھے ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے میں ایسے لوگوں کو بیمار کہتا ہوں اور بیماروں کی صحتیابی کے لئے دعا کرنی چاہیے۔ایک انٹر ویو میںخلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ میرے ڈائیلاگز میں لفاظی بہت زیادہ ہوتی ہے ان سے اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ میں تو عام حالات میں عامیانہ بات نہیں کرتا تو لکھتے ہوئے کیسے کروں گا؟ اگر کسی میں میرا ڈائیلاگز کوسمجھنے کی اہلیت نہیں ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ ڈائیلاگ نہیں لفاظی ہے تو وہ دراصل اپنی کم عقلی کو کوس رہا ہوتا ہے۔ صاف سی بات ہے جو میرا لکھا ہوا سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے میں ان کے لیے لکھتا بھی نہیں ۔اپنے سکرپٹ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ جہاں تک میرے لکھے ہوئے میں تبدیلی کی بات ہے تو کسی کی جرأت نہیں کہ وہ میرے لکھے ہوئے میں تبدیلی کرے۔ اگر اداکاراس قابل ہیں کہ وہ لکھ سکتے ہیں تو وہ لکھیں میں ایکٹنگ کر لیتا ہوں لیکن میرے لکھے ہوئے میں اگر تبدیلی کرنے کی کوئی بھی کوشش کرے گا تو وہ دوبارہ میرے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ بد نصیبی نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک آدمی جو اپنے لکھے ہوئے اسکرپٹ کی حفاظت کرے تو اس کو بد لحاظ کہا جائے۔ میری لائنیں شاعرانہ ہوتی ہیں ان کا ذرا سا بھی ردھم توڑ دیا جائے تو سین کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے لہٰذامجھے غصہ دکھانا پڑتا ہے اب اس غصے کو جو بھی نام دے دیں،میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ہاں اپنے کام میں مداخلت کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں