میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈر اینڈ ڈیولیپرز، ہاؤسنگ اسکیموں میں عوام کو اربوں کا چونا

بن احسان بلڈر اینڈ ڈیولیپرز، ہاؤسنگ اسکیموں میں عوام کو اربوں کا چونا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان کی جعلسازیاں، مختلف ایکسپو میں ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر کرکے لوگوں کو چونا لگانے کا انکشاف، فہد احسان کے پاس زمین ہے موجود نہیں، 11 ایکڑ کے کھاتے بھی مشکوک، کروڑوں روپے ہڑپ کرکے فرار ہونے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ سال قبل مشکوک بلڈر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے ایم نائن موٹروے پر 11 ایکڑ زمین کے جعلی کھاتے بنوا کر بن احسان گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا، مذکورہ اسکیم کی 10 ایکڑ کی این او سی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لی گئی لیکن کھاتے مشکوک ہونے کے بعد دونوں اداروں نے این اور سیز منسوخ کرنے ہر غور شروع کردیا ہے جبکہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منظور شدہ این او سی زیادہ بکنگ پر فہد احسان کو معتدد تحریری خطوط بھی لکھے تھے، فہد احسان نے سستی پلاٹس کا جھانسہ دے کر لوگوں سے اربوں روپے وصول کئے اور جعلسازی پر مشتمل ٹیم کے ذریعے کراچی سمیت دیگر شہروں میں لگنے والے ایکسپو میں جعلی ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر کا اسٹال لگا کر سادہ لوح لوگوں سے بکنگ کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے، فہد احسان نے جعلی اسکیم کی تشہیر میں نامور فنکاروں سمیت دیگر پبلک فگر لوگوں کو استعمال کرکے لوگوں کا دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں