سوڈان میں جاری انسانی بحران میں سات ملین افراد امداد کے منتظر
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایک ایسے وقت میں جب سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف)کے درمیان جنگ گزشتہ 15 اپریل سے جاری ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی ترقی کے وزیر احمد آدم بخیت نے انکشاف کیا کہ 70 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک میں انسانی صورت حال انتہائی نازک ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ دور میں 480,000 ٹن انسانی امداد کی ضرورت ہے۔