میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ3 دہشت گرد ہلاک،2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ3 دہشت گرد ہلاک،2 جوان شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہو گئے۔ ادھرپشاورکے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر شہید اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ حسن خیل میں کی،جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں، شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔30 سالہ شہید لانس نائیک محمد پناہ کا تعلق جعفرآباد سے ہے جب کہ 36 سالہ سپاہی شمس اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ادھرپشاورکے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر شہید اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی کے گاؤں شیرہ کیرہ میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر عبدالرحیم اور دیگر ساتھیوں نے پشاور آنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار زخمی اور ایک راہ گیر شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑ لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں