محکمہ آبپاشی ، ایم ڈی پریتم داس کے خلاف اینٹی کرپشن سرگرم
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹر) محکمہ آبپاشی ،ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے، تفصیلات اکھٹی کرنا شروع، اینٹی کرپشن نے بھی ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا میں ایم ڈی کے عھدے پر تعینات بدعنوان افسر پریتم داس کے خلاف تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے پریتم داس کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی سیڈا آفیس کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کے سسٹم سرغنہ پریتم داس خود کو بچانے کیلئے بااثر سیاسی شخصیات کے پاس بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں لیکن تحقیقاتی اداروں نے ان کے گرد گھیراؤ تنگ کردیا ہے، پریتم داس نے دوران تعنیاتی اربوں روپے پر ہاتھ صاف کئے اور روم باہر منتقل کی، ذرائع کے مطابق اس نے اپنی اہلیہ، عزیز و اقارب سمیت دوستوں کے نام پر جائیدادیں خریدیں اور مختلف تعمیراتی منصوبے بھی شروع کئے، ذرائع کے مطابق پریتم داس نے اپنے دوستوں کے نام پر کمپنیاں بنا کر سیڈا کے مختلف کاموں کی ٹھیکے بھی اٹھائے، واضع رہے کہ پریتم داس پر خاتون افسر کو جنسی حراسان کرنے سمیت اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے سنگین الزامات میں تحقیقات کا سامنا ہے. ۔