پنجشیر میں جنگ ختم ہوگئی ،مزاحمتی محاذ کا طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۴ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
افغا ن صوبہ پنجشیر میں طالبان اور مذاہمتی محاذ کے درمیان جنگ ختم ہو گئی، مذاہمتی محاذ نے طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔افغان میڈیا امارت اسلامی اردو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مسعود احمد کی زیر قیادت لڑنے والے مزاہمتی محاذ نے طالبان کے ساتھ جنگ ختم کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وادی پنجشیر میں طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این ایف آر اے)کے درمیان باضابطہ طور پر لڑائی کا آغاز ہوا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کیا گیا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مخالفین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ این ایف آر اے کے ترجمان نے بھی طالبان کو نقصان پہنچانے کا دعوی کیا تھا۔