میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی

نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰

نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی ۔وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ۔

شیئر کریں

نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی ۔وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ۔ محمد میاں سومرو نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، اسٹیل ملز کی بحالی کے لیئے مختص اثاثوں کو لیز پر دیا جائے گا ، اسٹیل ملز کو آپریشنلز بنانے اور پلانٹ چلانے کے لیئے مختص حصہ کو لیز پر دیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے تعاون کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ٹرانزیکشن اسٹکچر سے متعلق معاملات پر خدمات فراہم کیں ۔اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے شیئرز کی آف لوڈنگ کے متعلق بات چیت کی گئی ۔بورڈ ممبران نے مختلف عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں حکومت پاکستان کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے متعلق مالیاتی مشیران کی تعیناتی کے متعلق منظوری دی ،او جی ڈی سی ایل میں حکومت پاکستان کے 7فیصد تک حصص کی فروخت کے لیئے مشیران کا کنسورشیم پی پی ایل کے بعد عمل میں لایا جائے گا ، سندھ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ اور گدو پاور پلانٹ کے متعلق مالیاتی مشیران کی تقرری ازسرنو کرنے پر اتفاق کیا گیا ،نجکاری بورڈ نے واپڈا ہائوس سوات کی نیلامی سے متعلق معاملات کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بورڈ کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ۔واپڈا ہائوس سوات کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے سامنے پیش کرنے اور حتمی فیصلہ لینے پر اتفاق رائے ،بورڈ میں روزویلٹ ہوٹل کے لیئے مالیاتی مشیروں کی تقرری پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ،وفاقی وزیر کی تمام متعلقہ عہدیداران کو کام کی بروقت تکمیل کی تاکید کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں