(آئی پی پیز کا معاملہ ) اویس لغاری کا حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج
ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی پیز کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وہ حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں اور وہ پہلے ہی اٹھ کر چلے جائیں۔ سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔