میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی چوتھی لہر،لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں نئی پابندیوں کا نفاذ

کورونا کی چوتھی لہر،لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں نئی پابندیوں کا نفاذ

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈیلٹا وائرس کی شر ح میں اضافے کے بعد پنجاب کے چار اضلاع لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں نئی پابندیوں کا نفاذ ہو گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون پر مبنی پابندیوں کا نفاذ3 سے31اگست تک نافذالعمل رہے گا جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات8 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔میڈیکل سروسز،فارمیسیز،طبی مراکز ویکسی نیشن سینٹرزپورا ہفتہ کھلے رہیں گے جبکہ پیٹرول پمپ،تندور،بیکری،گروسری،کریانہ اسٹور،ڈیری شاپس24گھنٹے کھل سکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پھل، سبزی،گوشت،فوڈڈلیوری اینڈای کامرس سروسز ، کورئیر،پوسٹل سروسز،بجلی،گیس،انٹرنیٹ،ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز، میڈیا ہائوسز، آٹوورکشاپس،آئل ڈپو، منڈیاں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی۔تمام مزارات اورسینماگھرمکمل بندرہیں گے، تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصدعملے کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ،ان ڈور ڈائننگ پر پابندی اور آٹ ڈورڈائننگ ایس اوپیزکے ساتھ 10بجے تک ہوگی۔منتخب اضلاع میں 8اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آئوٹ ڈورتقریبات کی400افرادکی گنجائش کے ساتھ 10بجے تک اجازت ہوگی۔جمزمیں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جبکہ تمام انٹرٹینمنٹ مراکز،تفریحی پارکس،سوئمنگ پول مکمل بند رہیں گے اور صوبہ بھرکے تمام سیاحتی مقامات کوایس اوپیز کے مطابق کام کی اجازت ہے۔ثقافتی تہواراوراجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کوفیصد50گنجائش کیساتھ چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ مال بردارگاڑیوں،ایمبولینسز، طبی شعبے کی گاڑیوں، صعنت اورزراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہے۔مسافر ٹرین سروس کل گنجائش کے70فیصدمسافروں کیساتھ جاری رہے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں