میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ کاوار، سیلز ٹیکس کے نفاذ سے 220 میڈیکل آلات مہنگے

بجٹ کاوار، سیلز ٹیکس کے نفاذ سے 220 میڈیکل آلات مہنگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجٹ میں سیلز ٹیکس کے نفاذ سے تھرمامیٹر،شوگراسٹرپس،بی پی آپریٹرز،سرجیکل گلوز اور وہیل چیئرز سمیت200سے زائد طبی آلات بھی مہنگے ہوگئے۔مارکیٹ سروے کے مطابق ٹیکس کے نفاذ کے بعد شوگر چیک کرنے والی اسٹرپس کا پیکٹ 700روپے کے بجائے ہول سیل میں ایک ہزار روپے کا ملے گا۔13ہ ہزاروالی وہیل چیئرزساڑھے 17ہزار تک پہنچ جائیگی،بی پی آپریٹس سمیت گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر ڈیوائسزکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔سیکرٹری پیماہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد نے کہا ہے کہ95فیصد میڈیکل ڈیوائسزوطبی آلات بیرون ممالک سے منگوائے جاتے ہیں،ڈیوائسز مہنگی ہونے سے علاج مہنگا ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں