میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6سال میں 120 ارب ترقیاتی فنڈ سے خرچ کیے ، مراد علی شاہ

6سال میں 120 ارب ترقیاتی فنڈ سے خرچ کیے ، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر 120 ارب روپے خرچ ہوئے ۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 سال 14ـ2013 تا 19ـ2018 میں مجموعی طورپر ترقیاتی کاموں پر 495.04 بلین روپے کے اخراجات ہوئے جس میں سے 120.30 بلین روپے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوئے ۔انھوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبے کے ساحلی پٹی میں متوقع شدید بارشوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کوہدایت کی کہ وہ متوقع بارشوں کے حوالے سے لوکل باڈیز کے عملے کو الرٹ کر دیں، زیادہ تر کراچی، ٹھٹھہ، بدین کی ساحلی پٹی اور حیدرآباد کے چند حصے متاثر ہوں گے لہٰذا کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ، ایچ ڈی اے ، ایچ ایم سی، واسا کو لازمی طورپر فعال ہونا چاہیے ۔انھوں نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ ٹھٹھہ اور بدین میں لوکل باڈیز کو فعال کرے جہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی شدید بارشیں ہونے کی صورت میں مدد کرے گی۔ انھوں نے کراچی اور حیدرآباد کے دونوں کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی فعال کریں تاکہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی اور لوگوں کی مدد اور تعاون کے حوالے سے فعال رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں