میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو رواں مالی سال 25 ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی کرنا ہے، موڈیز اور فچ

پاکستان کو رواں مالی سال 25 ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی کرنا ہے، موڈیز اور فچ

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے باوجود بین الاقومی ریٹنگ ایجنسیز موڈیز اور فچ نے پاکستانی معیشت پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ریٹنگ ایجنسیز کے مطابق قرض ادائیگی اور معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو ا?ئی ایم ایف فنڈنگ کے علاوہ فنڈنگ درکار ہوگی۔ریٹنگ ایجنسیز نے کہاکہ پاکستان کو رواں مالی سال میں 25 ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی کرنا ہے، قرض ادائیگیوں کی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہے، پاکستان کو قرض ادائیگیوں اور معاشی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے علاوہ اضافی فنانسنگ درکار ہوگی۔ایجنسیز کے مطابق اگرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ بڑھتاہے تو آئی ایم ایف فنڈنگ ناکافی ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکسزمیں اضافہ کیا اور اخراجات میں کمی کی، پاکستان نے معاہدے کیلئے شرح سود بڑھا کر تاریخ کی بلند سطح پر کردی۔موڈیز نے کہا کہ 9 ماہ کے پروگرام میں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مکمل 3 ارب ڈالرز فنڈ ملنا غیریقینی ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستان کو دوطرفہ اور کثیرالاقوامی شراکت داروں سے ملنے والی مالی امدادبھی متاثرہوسکتی ہے، پاکستان کے نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانیکی بات انتخابات کے بعد ہی واضح ہوگی۔خیال رہے کہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا، یہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں