میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ہیپاٹائٹس سی کی سرکاری ادویات ناپید

سندھ میں ہیپاٹائٹس سی کی سرکاری ادویات ناپید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سندھ بھر میں محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث ہیپاٹائٹس سی کی سرکاری ادویات ناپید ہوگئیں، سکھر سمیت صوبے بھر میں غریب مریض ادویات ختم ہونے پر جیب سے مہنگا علاج کرانے یا پھر علاج ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کے تحت، صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں مفت فراہم کی جانے والی سرکاری ادویات گزشتہ دو ماہ سے ناپید ہونے کے باعث سکھر سمیت صوبے بھر کے سینکڑوں غریب مریض،پیسوں سے مہنگی ادویات خرید کرعلاج کرانے پر مجبور ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جاری علاج میں وقفے سے ہیپاٹائٹس سی کا وائرس مریض کومزید متاثر کرسکتا ہے ۔ڈاکٹر افتخار شاہ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کا وائرس جگر کے کینسر کا سب سے بڑا باعث بنتا ہے ،جگر کے کینسر کے علاوہ جگر کے سکڑنے کی بیماری ہوتی ہے ،جس میں خون کی الٹیاں آتی ہیں، پیٹ میں پانی بھر جاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق کئی غریب مریض علاج مہنگا ہونے کے باعث ادھورا ہی چھوڑ کر اپنی زندگی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا صوبہ بھر کے مریضوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنا علاج کراسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں