میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن ،الطاف حسین پر پابندی ختم ہونے کے اشارے

ایم کیو ایم لندن ،الطاف حسین پر پابندی ختم ہونے کے اشارے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین پر پاکستان میں پابندی ختم ہونے کے اشارے ملنے لگے ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے بیک ڈور رابطوں کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہونے والے تمام انتخابات سے قبل الطاف حسین اور ان کی جماعت کو کراچی کی سیاست میں انٹری ملنے والی ہے اس حوالے سے عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں الطاف حسین کو عیدالاضحی کی مبارکباد دینے اور الطاف حسین کی تصاویر والے بینر آویزاں کئے جانے اور خصوصا ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے الطاف حسین کی تصویر والے شاپرز میں قر بانی کا گوشت سرعام تقسیم کرنے کے عمل کو الطاف حسین کوکراچی سیاست میں انٹری دینے سے تعبیر کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم لندن کا سوشل میڈیا بہت متحرک ہے اور الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم لندن کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی سیکریٹری اطلاعات قاسم رضا اور دیگر رہنماتقریبا روزانہ کی بنیاد پر ٹوئیٹ کے ذریعے مختلف معاملات پر بیانات دے رہے ہیں خصوصا الطاف حسین کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عیدالاضحی کی مبارکباد دینے کے لئے جو ٹوئیٹ کیا گیا اس میں الطاف حسین نے آرمی چیف کو’’ محترم جناب جنرل عاصم منیر صاحب چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان ‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور سلام و آداب کے بعد عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا کی شہادت پر فخر ہے اور ملک کے تحفظ و سالمیت کے لئے شہدا نے جو قربانیاں دی ہیں وہ لازوال ہیں۔ الطاف حسین نے یہ بھی کہا کہ انہیں شہدا کے لواحقین کے دکھ درد کا احساس ہے الطاف حسین نے اپنی جماعت ایم کیو ایم کے لاپتہ اور شہید نوجوانوں کے گھر والوں کے دکھ درد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان سے ان کے کارکنان کی بازیابی کے لئے صرف جھوٹے وعدے وعید کئے گئے جو کبھی پورے نہ ہوسکے الطاف حسین نے اس اپیل میں کوئی سخت جملہ یامتنازع بات نہیں کی ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے گرائونڈ پر ہونے والی ان سرگرمیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری یا کارروائی سامنے نہیں آئی جس اس سے قبل ہوتی رہی ہے اس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ شاید الطاف حسین اور ایم کیو ایم لندن کے لئے کوئی سافٹ کارنر بن رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں