میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایاز صادق کاعمران خان پر کشمیر سے متعلق معاہدے کا الزام

ایاز صادق کاعمران خان پر کشمیر سے متعلق معاہدے کا الزام

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر سے متعلق معاہدہ کرنے کا الزام لگادیا۔لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان، اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر کشمیر پر معاہدہ کر کے آیا۔سعد رفیق نے عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر سوال اٹھادیاانہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا بھارت میں نریندر مودی الیکشن جیت جائے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی خواہش رکھنے والوں کا راستہ روکیں گے، عمران خان نے ملک کے خلاف باتیں کیں، یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے تمام ممالک ناراض ہوئے، سابق حکومت نے سستی گیس کے معاہدے نہ کر کے ملک کا نقصان کیا۔سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اس پر فیصلہ دیں گے، اس کے بعد یہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں