میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گجر نالہ متاثرین کی بحالی،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے

گجر نالہ متاثرین کی بحالی،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

گجر نالہ متاثرین بحالی، بارشوں سے نمٹنے، ہائوسنگ سکیمز منصوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔ ہفتے کو سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تین الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی، گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں، کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں، پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے، 5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکار ہوں گے، نئی ملیر، تیسر ٹائون سمیت دیگر ہائوسنگ سکیمز کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں، بحریہ ٹائون واجبات سے سندھ حکومت کو 30 ارب دیئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں