میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی والے کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی والے کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان ویکسینیشن کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ہی ڈیلٹا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ‘بدقسمتی سے لوگوں کو اپنی جان سے زیادہ اپنے موبائل سم کی پرواہ ہے، اپنی جان کی قیمت ہم نے سمجھی ہوتی تو شاید اس طرح کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی’۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین لگی ہے، ویکسینیشن کے عمل میں جو تھوڑے بہت مسائل ہیں انہیں محکمہ صحت حل کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے ایکسپو سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا تھا اب کراچی کے ہر ضلع میں 11 مختلف مقامات پر 24 گھنٹے کام کرنے والے ویکسینیشن سینٹر کو حکومت نے قائم کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کورنگی میں دارالعلوم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے درس گاہ میں سندھ حکومت کو ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کی اجازت دی، اسی طرح پراپرٹی ڈیلرز نے بھی ویکسینیشن کیمپ قائم کیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ‘ہم نے روزانہ ڈھائی لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اس میں ہمارا ساتھ دیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اندازہ ہے کہ کچھ جگہوں پر رش ہے، اگر صرف کراچی میں ہی ایک لاکھ افراد ویکسین لگوانے کے لیے گھر سے نکل رہے ہیں تو رش ہوگا تاہم ہم رش میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں شکرگزار ہوں گا ان شہریوں کا جو ویکسین لگوانے کے لیے نکلتے وقت ماسک پہنیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر ہم نے ایئرپورٹ پر صحیح نگرانی کی ہوتی تو برطانوی، بھارتی قسم کا پھیلا یہاں نہیں ہوتا’۔انہوںنے کہا کہ’آج صورتحال تشویشناک ہے جسے قابو میں کرنے کے لیے قوم کو ایک بیانیہ دینے کی ضرورت ہے، آج اگر ماسک پہنیں گے تو کل آکسیجن ماسک پہننے کی ضرورت نہیں پڑے گی’۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں