میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحفظ ناموس رسالت ؐ 15نومبر کو کراچی میں عظیم الشان ملین مارچ ہوگا ،سینیٹر سراج الحق

تحفظ ناموس رسالت ؐ 15نومبر کو کراچی میں عظیم الشان ملین مارچ ہوگا ،سینیٹر سراج الحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر کی جانب سے توہین رسالتؐ اور گستاخانہ خاکوں کی سرکاری سرپرستی کے خلاف اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے اتوار15نومبر کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیا جائے گا،انہوںنے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اشیائے خوردنوش سمیت عام استعمال کی چیزوں کو 25جولائی 2018کی قیمتوں پر فوری بحال کرے ،وفاقی حکومت نے سندھ کے اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے بغیر جزائر پر قبضے کی کوشش کی ہے جماعت اسلامی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،جب تک سندھ کے عوام تیار نہ ہوں ان جزائر پر کچھ نہیں کیا جاسکتا ،یہ اقدام وفاق اور فیڈریشن کو نقصا ن پہنچانے والا عمل ہے ،حکومت کے پاس کشمیر کے مسئلے پر کوئی ایکشن پلان نہیں ہے، UNOمیں ایک تقریرکے بعد وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر پُر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوآباد ی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اگر اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو وہاںمسلمان اقلیت میں بن جائیں گے ،پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی حکومت کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مہنگائی کے خلا ف پورے ملک میں مہم شروع کی ہے ، ہم حکومت کو مجبور کریں گے کہ قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔حکومت کی معاشی پالیسی اور مہنگائی کو مسترد کرتے ہیں ، ہم نے باجوڑ میں جلسہ کیاتھا ،بونیر میں جلسہ کریں گے اور پھر پشاور اور اسلام آباد میں بھی بھرپور احتجاج کریں گے۔جب عوام نکلیں گے تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ان خیالات کااظہا را نہوں نے فاران کلب میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کی صاحبزادی کی تقریب نکاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی نائب امراء اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ودیگر ذمہ داران بھی موجو دتھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں