میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کے لیے سامان پیک ہونا شروع

پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کے لیے سامان پیک ہونا شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریبا باہرہوچکی ہے ٹیم گرین کے کیمپ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی کے لیے اپنا اپنا سامان پیک کرنا شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کپتان سرفرازاحمد سمیت دیگر کھلاڑی بنگلہ دیش سے میچ کے اگلے روز لندن سے واپس وطن روانہ ہونگے ۔مصدقہ ذرائع نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے وطن واپسی کے لیے غیر ملکی پرواز سے ٹکٹیں بھی بک کرالی ہیں۔ قومی ٹیم کی ممکنہ طور پر6جولائی کو وطن واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ 2019کے اکتالیسویں میچ میں شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے خواب کوتقریبا چکنا چور کردیا ہے ۔پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی رسائی تقریبا ناممکن نظر آرہی ہے ۔ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اگر پاکستانی ٹیم 400 رنز بنالے تو اسے بنگلہ دیش کو 84یا اس سے کم رنز تک محدود کرنا ہوگا۔یہ کہا جائے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ اختتام کو پہنچ گیا تو یہ غلط نہ ہوگا کیوں کہ کوئی معجزہ ہی گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں لے جاسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں