میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹاؤن شپ ، اربوں کی اراضی پر سرکاری وسیاسی مافیا منڈلانے لگی

اورنگی ٹاؤن شپ ، اربوں کی اراضی پر سرکاری وسیاسی مافیا منڈلانے لگی

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی اورنگی ٹاؤن شپ ‘ اربوں کی سرکاری اراضی سیاسی و سرکاری افسران سمیت منتخب چیرمین کے نشانے پر ‘ سپریم و ھائی کورٹ سمیت محکمہ جاتی بائی لاز بھی نشانہ ‘ بااثر و طاقتور نام چین چیرمین جمیل ڈائری ‘ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ آفاق مرزا ‘ سب رجسٹرار جبارشیخ ‘ فوکل پرسن امتیاز بٹ’ کا گٹھ جوڑ ‘ اربوں کی سرکاری و غیر سرکاری اراضی نشانہ’ سرکاری عہدے فرائض و اختیارات کو لوٹ مار کا بڑا زریعہ بنا لیا ‘وزیر بلدیات و مئیر کراچی سمیت تحقیقاتی اداروں کی خاموشی نے سوالات اٹھا دئے ادھر محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوکل پرسن امتیاز بٹ’ کو پھر ترجمان نامزد کرنا قانون و آئین سے کھلواڑ کے مترادف عمل ہے کیونکہ امتیاز بٹ’ پر لینڈ گریبنگ سمیت جعل سازی و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ایسے قانون شکن کو پی ڈی اورنگی آفاق مرزا نے ترجمان مقرر کردیا انکی جانب سے جاری کردہ لیٹر اس سارے گورکھ دھندے کو سمجھنے کیلے کافی ہے جبکہ مزکورہ لیٹر ایک جانب سپریم کورٹ کی حکم عدولی تو دوسری طرف آئین قانون و محکمہ جاتی قوانین سے سنگین مذاق بھی ہے امتیاز بٹ’ پر نا صرف سرکاری و غیر سرکاری اراضی پر قبضے بلکہ غیرقانونی و بوگس لیزوں کیساتھ ‘ فلاحی و رفاحی پلاٹوں اور ایس ٹی پلاٹوں کو ٹھکانے لگانے کے الزامات زبان زد عام ہیں جبکہ موصوف کو قبضہ مافیا کا بادشاہ و بازیگر بھی کہا جاتا ہے اس ‘ اربوں روپے کی لوٹ مار اور۔بہتی گنگا کے کھیل کے مرکزی کردار و کھلاڑیوں میں ‘ چیرمین اورنگی جمیل ڈائری ‘ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی بلدیہ عظمیٰ کراچی آفاق مرزا ‘ سب رجسٹرار اورنگی جبار شیخ ‘ اور امپورٹڈ فوکل پرسن امتیاز بٹ’نمایاں کرداروں میں شامل ہیں جبکہ پردہ اسکرین کے پیچھے بھی دیگر اہم و بڑے کھلاڑی اس کھیل و اسکرپٹ کے مائی باپ ہیں جن کے چہروں سے جرات انوسٹیگیشن سیل جلد نقاب کشائی کرنے کا شرف حاصل کریگا مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں