حکمران غداری کامقدمہ قائم کرناچاہتے ہیں،عمران خان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات ہو رہی ہے، کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟،یہ چاہتے ہیں عمران خان راستے سے ہٹ جائے،آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے، زرداری جب پیسہ دیکھتا ہے اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں، شریف خاندان، زرداری سازش کا حصہ بنے،ان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں، ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے،امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا۔وہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے سے خطاب شروع ہوتے ہی کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس پر پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ بونیر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دیتا ہے، جیسے ہی تقریر شروع کرتا ہوں، ڈیزل کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں، فضل الرحمان سوچو اللہ نے تمہیں اتنی ذلت کیوں دی، یہ دین کے نام پر سیاست کرتا ہے، جیسے ہی لوگ فضل الرحمان کو دیکھتے ہیں انہیں ڈیزل یاد آجاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی، پوری دنیا میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج ہوئے، دنیا میں ایک ہی نعرہ لگا’امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں، بھارت میں ایسے خوشیاں منائی گئیں جیسے شہبازشریف نہیں شہباز سنگھ تھا، شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے بڑے گہرے تعلقات ہیں، نریندرا مودی نے کشمیریوں پر سب سے زیادہ ظلم کیا ،اسے نوازشریف نے شادی پر بلایا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف بھارت گیا ،حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، نریندرامودی جب پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور نوازشریف کودوست کہتا تھا، سابق وزیراعظم کے منہ سے ایک باربھی کلبھوشن کا نام نہیں نکلا تھا۔ انہوںنے کہاکہ زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے، آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے، زرداری جب پیسہ دیکھتا ہے اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں، شریف خاندان، زرداری سازش کا حصہ بنے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لْو نے پاکستان کے سفیر کو حکم دیا عمران خان کو ہٹاؤ، ڈونلڈ لونے دھمکی دی اگر نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ لو نے کہا اگر چیری بلاسم آئے گا تو معاف کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 7 مارچ کو مراسلہ اور 8 مارچ کو عدم اعتماد جمع ہو جاتی ہے، ہمارے اتحادی بھی ایک دم تبدیل ہو جاتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایا گیا، صدرمملکت نے مراسلے کے حوالے سے خط چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی کا بڑا شور مچایا جاتا تھا، کانپیں ٹانگنے والے بلاول نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا، کوئی کہتا تھا آٹا اور کوئی کہتا تھا گیس کی قیمت بڑھا دی ہے، اللہ کا حکم ہے سچ نہیں چھپ سکتا، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں آٹے کی قیمت 326 روپے بڑھی، ان کے صرف دوماہ میں 422 روپے آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ساڑھے 3 سال حکومت میں گھی فی کلو 213 روپے بڑھی، ان کے دوماہ میں200 روپے فی کلو قیمت بڑھی، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں پٹرول 56 روپے 90 پیسے بڑھا، ان کی حکومت میں دوماہ میں 60 روپے بڑھ گیا ہے، فضل الرحمان کی قیمت دوماہ میں60روپے بڑھی۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتہا کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہماری حکومت نے ساڑھے تین سال میں فی یونٹ 6 روپے بڑھائی، انہوں نے دوماہ میں 10 روپے فی یونٹ بڑھادی ہے، آئی ایم ایف ہمیں بھی پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا کہتا تھا۔