اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات پر حکومت سے مذکرات کرنے سے انکار
شیئر کریں
اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ، اپوزیشن نے قرار دیا ہے کہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں ہے، بات چیت کے بعد اپوزیشن پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ اس امر کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ انتخابی اصلاحات بنیادی طورپر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے اپنی تجاویز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ۔ اپوزیشن کا حکومت سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے جب بھی اپوزیشن کی کوئی بات چیت ہوئی کوئی نتیجہ نکلے نہ نکلے اپوزیشن پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، تین سالوں میں حکومت نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاسی روایات کا بھی بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اس حکومت میں کوئی شرم ہے نہ کوئی حیاء ہے۔ حکومت کی بات چیت پر اعتبار اور اعتماد نہیں کیا جاسکتا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کیلئے پیشرفت کرے کسی کے پاس تجاویز ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔