میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ڈائریابے قابو، وبائی شکل اختیار کرلی

سندھ میں ڈائریابے قابو، وبائی شکل اختیار کرلی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں ڈائریا اور ہیضے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ماہ رمضان میں ڈائریا نے وبائی شکل اختیار کرلی صرف دو دن میں 500افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے وبا کی بنیادی وجہ مضر صحت پانی ہے۔ اس کے علاوہ لوز موشن ڈائریا ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پونے دو لاکھ سے زائد افراد ان امراض کے سبب اسپتال پہنچے اور مریضوں کی بہت بڑی تعداد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ماہرین صحت نے ماہ رمضان میں شہریوں کو خصوصی احتیاط کرنے اور بچوں کو پانی ابال کر پلانے کا مشورہ دیا ہے۔بازار کی تلی ہوئی اشیا کھانے سے پرہیز کرنے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں