کورونا وبا ،کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کافیصلہ
شیئر کریں
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے منعقد کیے گئے کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی جانب سے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیرکی صبح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضی وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات دنوں کے دوران ضلع شرقی کراچی میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں تشخیص کی شرح 22 فیصد ہے، حیدرآباد میں 19 فیصد ، ضلع جنوبی میں 13 فیصد اور ضلع سینٹرل میں شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے، لہذا انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملی جامہ پہنانے کے لئے سخت اقدامات کرے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ ، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، ا?ئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی نوید شاہ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سعید قریشی، کور فائیو،رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 26 اپریل سے 2 مئی تک ضلعی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کیسز کے اعداد و شمار کے تحت 5609 نمونوں کا ٹیسٹ کراچی شرقی میں کیا گیا جس میں 1257 کیسز یعنی 22 فیصد شرح رپورٹ ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں 6962 ٹیسٹ کے برعکس 1336 کیسز سامنے ا?ئے جو 19 فیصد شرح بنتی ہے۔ ضلع جنوبی میں 13 فیصد مثبت کیسز ظاہر ہوئے جہاں 5842 ٹیسٹوں کے برعکس 732 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع وسطی میں 4255 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 414 کیسز تشخیص ہوئے جو 10 فیصد شرح بنتی ہے۔ اسی طرح کورنگی میں 7 فیصد ، ملیر ، سکھر اور خیرپور میں 6 فیصد ، کراچی غربی ، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز ، مٹیاری اور لاڑکانہ میں 5 فیصد شرح رہی۔