میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک کے نئے گروپ ،شعبہ جات کارکردگی دکھانے میں ناکام

نیشنل بینک کے نئے گروپ ،شعبہ جات کارکردگی دکھانے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)نیشنل بینک میں بنائے گئے گروپ اور شعبہ جات کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے، گروپس اور ڈیپارٹمنٹس میں 80 اعلیٰ افسران کی بھاری تنخواہوں اور مالی مراعات پر تعیناتی کے باوجود قومی ادارے کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوگیا،انتظامیہ نقصان پر خاموش تماشائی بن گئی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کی انتظامیہ نے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران ادارے کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرکے ادارے میں نئے گروپ تشکیل دے دیے، تین سال کے دوران انتظامیہ نے 80 سینئر وائس پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ بھرتی کیے، اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کیے گئے افسران کو بھاری تنخواہ کے ساتھ مالی مراعات بھی دی گئیں۔ انکلیوسو ڈیولپمنٹ گروپ، کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ ، انٹرنیشنل فنانشل انسٹی ٹیوشن اینڈ رمیٹینسز، ہیڈ آفس اور دیگر نئے شعبہ جات قائم کیے گئے۔ این بی پی انتظامیہ بھاری تنخواہوں پر تعینات افسران کی مایوس کن کارکردگی کے باعث قائم کردہ نئے گروپس اور شعبہ جات کی کارکردگی میں اضافہ نہ کرسکی ، گزشتہ تین سال کے دوران انکلیوسو ڈیولپمنٹ گروپ، کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ ، انٹرنیشنل فنانشل انسٹی ٹیوشن اینڈ رمیٹینسز، ہیڈ آفس کی کارکردگی خراب رہی جس کے باعث نیشنل بینک کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا، قومی ادارے کو بھاری نقصان کے باوجود این بی پی انتظامیہ نے تحقیقات کرنے کی زحمت کی اور نہ ہی ذمہ داران کا تعین کرنے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں