میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی عدالت کا راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم

بھارتی عدالت کا راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم

منتظم
منگل, ۴ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


لدھیانہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کی عدالت نے بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت بے باک اداکاری اور متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آئٹم گرل بغیر کچھ سوچے سمجھے بیانات داغ دیتی ہیں لیکن اب اداکارہ کو ایک سال قبل دیئے گئے بیان کی بڑی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ کو 10 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے جس کے بعد لدھیانہ پولیس کی 2 رکنی ٹیم ممبئی روانہ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ سال ٹی وی شو میں ہندوؤں کے مذہبی رہنما وال میکی کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں