میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول گھبرانا نہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

بلاول گھبرانا نہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول گھبرانا نہیں ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، یہ گھبراہٹ ظاہر کررہی ہے عمر کوٹ کا جلسہ تاریخی تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مٹھی میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تم کیوں گھبرا رہے ہو، لگتا ہے تمہارے ذہن پر تحریک انصاف سوار ہوگئی ہے، یہ سندھ کارڈ کا تماشہ کھیلتے ہیں ہم پاکستان کارڈ کھیلیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری لیگ ہے، پیپلزپارٹی والے سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، تحریک انصاف تھرپارکر میں پاکستان کارڈ لے کر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے بینرز سندھ انتظامیہ نے اتار دیے، جو پیپلزپارٹی میں جانا چاہتا ہے اپنی قیمت لگانا چاہتا ہے تو جائے، میں کھلے دل سے اجازت دیتا ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آج فیتوں، وزارتوں کے لیے نہیں عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفی دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 دن کی ڈیڈ لائن ہے، وہ اس دوران خود ہی استعفی دے دیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔جہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کاخیال نہیں رکھا، نوٹ پی پی کا ، ووٹ عمران خان کا یہ فارمولا برا نہیں ہے۔جس نے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر کوٹ میں عوامی مارچ سے خطاب اور میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔عمرکوٹ میں سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 10 سال سے عمر کوٹ کے عوام کوجگانے کی کوشش رہا ہوں، دھاندلی کے باوجود ان حلقوں میں مجھے ایک ایک لاکھ ووٹ ملا۔ 2013میں بھی کہا تھا کہ اوپر اللہ نیچے بلا ، مگر بلا نظر نہیں آیا کیونکہ 2013 میں بلے کے پیچھے کچھ بلیاں لگی تھیں جو بلے کا حق کھا گئی تھیں، اب ایسا نہیں ہوگا، عمرکوٹ والو، کیا اس بلی کو مزید میا میا کی اجازت دو گے؟اگر آپ تبدیلی لائیں گے تو ٹھپہ کس پر لگائیں گے؟ بلے پر۔وزیر خارجہ نے سال دو ہزار تیرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس روز آصف زرداری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جیتنے نہیں دینا چاہے پولنگ اسٹیشنزکو آگ لگادو، آصف زرداری کے حکم پر 25پولنگ اسٹیشنز کو آگ لگائی گئی ، یہ تماشا نہ ہوتا تو وہ سیٹ بلے نے نکال لی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ہار گئے یا ہرائے گئے وہ جیت گئے ہم نے مبارکباد دی، فرق اتنا ہے کہ تم نوٹ سے جیتے ہو ووٹ سے نہیں۔عمر کوٹ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تھر والوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ بکتے ہیں ،یہ تہمت ہے، عمرکوٹ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے گھبرانا نہیں، آپ لوگوں کے بارے میں دو ہزار تیرہ میں بھی کہا گیا کہ یہ لوگ دبے ہوئے ہیں کچلے ہوئے یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے مگر آپ نے ثابت کر دکھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جس نے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول تقریر کرتے ہیں پیچھے سے عمران خان کی آواز آتی ہے گھبرانا نہیں، لگتا ہے بچہ گھبرا گیا ہے،انہیں تو پکی پکائی ملی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں