میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حلفیہ کہتاہوں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیے ،نبیل گبول

حلفیہ کہتاہوں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیے ،نبیل گبول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہم آج تحریک عدم اعتمادلے کراسمبلی میں جارہے تھے حلفیہ کہتاہوں آج ایم کیوایم پاکستان پی ٹی آئی کیساتھ نہیں تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ میں سمجھتاہوں ایم کیوایم ممبران نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیے ہم نے خریدا یا بیچاحکومت کوسینیٹ کی نشست لینے نہیں دی، ہم حکومت کو چیئرمین سینیٹ بھی لینے نہیں دیں گے، ہمیشہ خاموشی سے سیاست کرتے جیت جاتے اورنکل جاتے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بہت سی چیزوں کی شناخت ہوگئی ہے، میں نے وزیراعظم عمران خان کونام دے دیئے ہیں، 3ممبران وہی ہوں گے جوعلی حیدرگیلانی کے ساتھ ویڈیومیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے علاوہ الیکشن کمیشن کی بھی بہت ذمہ داریاں تھیں، شفافیت کیلئے ہی ہم نے اتنی جدوجہد کی اور کر رہے ہیں ایک نشست ہارے ہیں جس پر اپوزیشن اتناشورکررہی ہے، آئینی طریقہ کارکے مطابق عدم اعتماد کاووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کے مطابق ووٹ دیاگیاحکومت پرعدم اعتمادہے، حکومت کوضمنی انتخابات کے بعدسینیٹ کی اہم نشست پرشکست دی، پی ٹی آئی کے ممبران پرپیسے دے کرٹکٹ لینے کے الزامات لگے، عبدالقادر پر70کروڑروپے دے کر ٹکٹ لینے کا الزام لگا جب کہ سیف اللہ ابڑو پر 30کروڑ روپے دینے کا الزام لگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں