میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم وزارتوں کی بھوکی نہیں،سندھ کی ترقی چاہتی ہے وسیم اختر

ایم کیوایم وزارتوں کی بھوکی نہیں،سندھ کی ترقی چاہتی ہے وسیم اختر

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مر کز بہادرآباد سے متصل پارک میں سابق میئر کراچی وسیم اختر کی سابق حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی سابق نمائندوں کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے کراچی کے منتخب نمائندے 4 سال بنا اختیارات کے جدوجہد کرتے رہے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے کے سبب بلدیاتی نمائندوں کو بہت دشواری کا سامنا رہا لیکن پھر بھی ہم ڈٹے رہے میئر کراچی کی حیثیت سے تمام ارباب اقتدار کے دروازوں پر جا کر چیختا رہاکہ اختیارات دو کے ایم سی ،ڈی ایم سی سمیت ریونیو کے فنڈ دیئے جائیں جو سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے لیکن متعصب سندھ حکومت نظر انداز کرتی رہی لیکن اب اللہ تعالی کا شکر ہے کے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوجائیں گے وسیم اختر نے کہا ہم نے اپنا مسودہ وزیر اعلیٰ کو بھیجا ہوا ہے 2008ایکٹ پر عملدرآمد کرائیں اور ہماری ضرورت ہے تو آپ جب بلائیں گے اس ایکٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے ہماری خدمات حاضر ہیں۔وسیم اختر نے مزیدکہا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرایا جائے مراد علی شاہ یہ سوچ رہے ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر دے دیے تو وہ کیا کرینگے؟ وزیر اعلیٰ صاحب آپ اپنی ذمہ داری پوری کریں پورے سندھ کے عوام آپ کو دعائیں دیںگے۔صرف مہاجراختیارات نہیں مانگ رہے اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اور خود پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندے بھی اختیارات کی منتقلی کاشکوہ کرتے تھے باشعور سندھی عوام بھی نچلی سطح تک کے اختیارات کی بات کرتے ہیںایم کیو ایم پاکستان کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ہم نے ایوانوںاوراعلیٰ عدالتوں میں آواز بلند کی تھی ہمارے ساتھ اس کالے بلدیاتی قانون میں ترامیم کیخلاف احتجاج میں کراچی کے ٹریڈرزبھی شامل ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاجر برادریوں کی بھی فتح ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں