وزیراعظم کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقاتمزید مضبو ط ہونگے ،فواد چوہدری
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم کے دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ انہوںنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، چینی صدر دو سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی چین کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہ اس وقت چین میں موجود ہیں۔