فیس بک پر پاکستانیوں کو امریکی خاتون بن کر شادی کا جھانسہ دینے والا گرفتار
شیئر کریں
فیس بک پر امریکی خاتون بن کر شادی کا جھانسہ دینے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے نے غیر ملکی شخص کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔رابرٹ نامی امریکی شہری خاتون بن کر شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔رابرٹ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بناتا اور خود کو امریکی خاتون ظاہر کر کے لوٹتا تھا۔ملزم لوگوں کو شادی کا جھانسہ بھی دیتا تھا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم اب تک کئی شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے جب کہ شہری کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال افغان مشن پر آئی غیر ملکی خاتون کو امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تینوں ملزمان کو گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق نائجیریا سے ہے، غیر ملکی خاتون افغان مشن پر پاکستان آئی تھی اور امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹا کرتی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فراڈ کے واقعات میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی، حکومت کی جانب سے فراڈ کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہٰیں