میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم  نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہر قائد کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے، فاروق ستار
کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے،پریس کانفرنس

ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد کی ابتر صورتحال پرکراچی بچاؤ مہمُ کا اعلان کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے۔ پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے۔ کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جب کہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج رسمی طور پر’کراچی بچاؤ مہم’ کا آغاز کررہے ہیں۔ کراچی کا انفرااسٹرکچر انتہائی بری صورتحال میں ہے جب کہ نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی شہر کے بنیادی مسائل بن چکے ہیں جن پر فوری توجہ ضروری ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سال 2025 میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا گیا اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 کا عرصہ ملکی تاریخ اور فتوحات کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس دوران ملک کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال 2026 میں اگلا معرکہ’معرکہ معیشت’ ہوگا جس کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا ہے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہم قدم ہے، اور ملک کی سلامتی کا براہِ راست تعلق کراچی کے استحکام سے ہے۔ کراچی کی ترقی ہی دراصل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں