بھارت میںانتہا پسندی عروج پر ،جعلی ایپ پر ملالہ سمیت 100 مسلمان خواتین نیلامی کیلئے پیش
شیئر کریں
بھارت میں حکمران ہندو انتہا پسندجماعت پی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز عروج پر ہے،بلی بائی نامی بھارتی ایپ پر بھارتی ایپ پر ملالہ یوسف زئی سمیت 100 سے زائدمسلمان خواتین کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ۔بلی بائی نامی بھارتی ایپ پر 100 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر نیلامی کے لیے اپ لوڈ کی گئیں، جن میں مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ،دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی اہلیہ، متعدد صحافی، کارکنوں اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔اس ایپ پر آن لائن نیلامی میں مقبوضہ کشمیر کی مسلمان خاتون صحافی قر العین رہبر کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی، یہاں تک کہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی 65 سالہ والدہ فاطمہ نفیس بھی اس فہرست میں شامل تھیں۔کشمیری صحافی نے ٹویٹ کی کہ گزشتہ سال انہوں نے اس بارے میں لکھا تھا کہ کیسے بھارت میں کھلے عام مسلمان خواتین کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب ایک سال بعد ہی ان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ انہیں برا ضرور لگا ہے پر وہ کمزور نہیں ہیں اور انہیں ان ہتھکنڈوں سے خاموش نہیں کیا جا سکتا وہ ہمیشہ سچ لکھتی رہیں گی۔ انہوں نے تمام مسلم خواتین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہم سب مضبوط ہیں۔بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے جولائی میں سلی ڈیلز کے نام سے ایپ پر تقریبا 80 مسلم خواتین کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، بلی بائی ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس طرح کی دوسری کوشش تھی۔بھارتی رپورٹ کے مطابق مسلمان خواتین کے احتجاج کے بعد ایپ سے تصاویر ہٹادیں گئیں، ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن بھارتی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔