میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صرف بولنے پر انسداد دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے ، صنم جاوید

صرف بولنے پر انسداد دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے ، صنم جاوید

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صنم جاوید نے کہا کہ میرا اور عالیہ حمزہ کا مقدمے میں 32 دن کا ریمانڈ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنا دیے گئے ، عدالتوں نے ہماری خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ ہم پر پولیس سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینے کے مقدمات کیے گئے ، پولیس والوں سے اگر عورتوں نے سامان چھین لیا تو یہ چوری ڈکیتی کیسے روکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے میری عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں