میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وادی پنج شیر میں طالبان اورمراحمتی محاذ میں گھمسان کی جنگ

وادی پنج شیر میں طالبان اورمراحمتی محاذ میں گھمسان کی جنگ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وادی پنج شیر پر قبضے کیلئے طالبان اور احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے وادی پنج شیر کے ضلع شتل اور اس کی 11 ا?ؤٹ پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کی پیش قدمی کے دوران قومی مزاحمتی محاذ کے 34 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران 350 طالبان جنگجو ہلاک اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کی شتل ضلع پر قبضے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ گزشتہ شب طالبان نے جبل سراج کے راستے شتل پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ طالبان جنگجوؤں کی لاشیں ابھی تک میدان جنگ میں پڑی ہیں اور وہ صرف 40 لاشیں ہی اٹھا پائے ہیں،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں