میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر معیاری اشیا کی تیاری، فروخت پر پابندی منظور

غیر معیاری اشیا کی تیاری، فروخت پر پابندی منظور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے غیرمعیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاہے، معیارات پر پورا نہ اترنے والی 61 غیر معیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ فوڈ آئٹمز اورالیکٹرونکس تیاری کیلئے پی ایس کیو سی اے سے معیارات سرٹیفکیٹ کا حصول لازم قرار دے دیاگیاہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی تجاویز پر61 اشیاء کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری وفاقی حکومت سے حاصل کرلی ہے ۔ اب کیمیکل اور الیکٹریکل آلات تیاری کیلئے پی ایس کیو سی اے سے معیارات سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا۔ سرٹیفکیٹ کے بغیرکھاد، کافی، آٹا اور فروٹ جوسز کی تیاری اور فروخت پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔فہرست کے مطابق سرٹیفکیٹ کے بغیر پارکس میں تفریحی جھولے کی تیاری اور تنصیب پر بھی پابندی عائد ہوگی ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے سی، اوون، زیتون کا تیل تیار کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ فرٹیلائزر اور گھریلو الیکٹرک فکسڈ انسٹالیشن کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ اسی طرح شیونگ کریم،سکن پائوڈر، ہیئرکریم،ملٹی نیوٹرنٹ فرٹیلائزر، بائیو فرٹیلائزر،امونیم سلفیٹ، پوٹاشیم سلفیٹ، کار ٹائر اور رم پارٹ،سائیکل کیلئے ربڑ ٹائر،ایک بار استعمال ہونے والے سرجیکل گلوز،کنکریٹ کیلئے کیمیکل اڈمکسچر،سینیٹری ٹیپس، پولی تھین پائپس کی بغیر سرٹیفکیٹ تیاری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔وزارت سائنس نے موقف اختیار کیاہے کہ تمام اشیاء کی بغیر سرٹیفکیشن تیاری اور فروخت کرنے پر متعلقہ فیکٹری کو سیل کردیا جائے گاجبکہ اس اقدام سے بیماریوں پر قابو، توانائی بچت اور وسائل کے ضیاع پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں